ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ریاست بھر کے ڈگری کالجوں میں آن لائن کلاسس کا آغاز

ریاست بھر کے ڈگری کالجوں میں آن لائن کلاسس کا آغاز

Sat, 05 Sep 2020 11:57:04    S.O. News Service

بنگلورو، 5؍ستمبر (ایس او نیوز) کورونا وائرس کی صورتحال کے درمیان ہی ڈگری کالجوں میں رواں تعلیمی سال میں دوسرے اور تیسرے سال کے آن لائن کلاسس کا آغاز ہو چکا ہے۔

اطلاع کے مطابق حکومت کے احکامات کے مطابق ریاست کے تمام ڈگری کالجوں میں آن لائن کلاسس شروع کئے گئے ہیں، اور دیہی علاقوں کے ڈگری کالجوں میں طلبہ کی سہولیات کے لئے کلاسس کے ویڈیو  یوٹیوب کے ذریعہ فراہم کئے جا رہے ہیں۔

ایک کالج کے پرنسپل پروفیسر رنگناتھ نے بتایا کہ کئی پروفیسروں نے طلبہ کے موبائل پر آن لائن لنک روانہ کر کے ویڈیو کا بندوبست کیا ہے۔ تاہم دیہی علاقوں میں نیٹ ورک کے مسئلہ سے وقت مقررہ پر کلاسس شروع نہیں ہوئے۔ اس دوران طلبہ نے بطی نیٹ ورک و دیگر مسائل کو پیش کیا ہے، جس کے حل کے لئے چند کالجوں میں لکچررز واٹس ایپ گروپ تیار کر کے کلاسس کے تعلق سے جانکاری فراہم کر رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے بتایا کہ آن لائن کلاسس کے تعلق سے کالجوں کو جانکاری فراہم کی گئی تھی جس کے تحت تمام کالجوں میں آن لائن کلاسس شروع ہوئے ہیں۔


Share: